• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد ورکرز پارٹی کا رضاکارانہ طور پر ترکیے سے تنازع ختم کرنے کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکیہ کے خلاف 40 سال سے سرگرم گروپ کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترکیہ سے تنازع ختم کرنے اور گروپ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آزاد کردستان تحریک میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی نے ترکیہ کے خلاف دراندازی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ چار دہائیوں سے جاری اس تنازعے میں اب تک 40 ہزار لوگ اپنی جان سے گئے۔

گروپ کے سربراہ عبداللّٰہ اوکلان نے جیل سے مزاحمت ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تعلقات کو نئے سرے سے وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید