• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی میں بہن کو کھو دینے والی ننھی شامی بچی کے آنسو کام آ گئے

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

شام میں شدید سردی میں بہن کو کھو دینے والی ننھی بچی کے آنسو کام آ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک شامی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے شدید سردی میں اپنی بہن کی موت اور زندگی گزارنے کی تکالیف بیان کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق شام میں خانہ جنگی سے جان بچا کر پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے اس خاندان کو ترکیہ کے امدادی ادارے ’ہلال احمر‘ کے رضا کاروں نے تلاش کر کے اس کی مدد کی ہے۔

امدادی ادارے کی جانب سے بچی اور اس کے خاندان کو گرم کپڑے، ایندھن اور دیگر سامان دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید