وکی کوشل نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

February 02, 2023

بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کی تعریفوںکے پل پاندھ دیئےاور بتایا کہ محبت نے کس طرح انہیں خود کو بہترین شخص بنانے میں مدد فراہم کی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی بیوی کترینہ کیف سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے مجھے زندگی سے پیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد وہ خود کا ایک بہترین ورژن بن گئے ہیں۔

وکی کوشل نے کہا کہ ایک محبت کرنے والا شخص ہمیشہ اپنے آپ کا بہترین ورژن ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی چیز مجھ سے نکل رہی ہے، میں اپنی بیوی اور خاندان سے بہت پیار کرتا ہوں۔