بے عزتی کا بدلہ، 16 سالہ نوجوان نے 58 سالہ خاتون کو ریپ کے بعد قتل کردیا

February 04, 2023

علامتی فوٹو

بھارت میں 16 سالہ نوجوان نے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے 58 سالہ خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ریوا میں پیش آئے اس واقعے میں ملوث نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع ریوا کے ایک گاؤں کے گھر میں 58 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

خاتون اپنے گھر پر اکیلی تھیں جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا علاج کے غرض سے دوسرے ضلع گئے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران آنجہانی خاتون کے بیٹے نے گاؤں کے ہی ایک نوجوان پر اس قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’دو سال قبل یہ نوجوان ہمارے گھر پر ٹی وی دیکھنے آیا تھا۔ اس نے ہمارے گھر سے موبائل فون چرایا، جھگڑا ہونے کے بعد سے یہ نوجوان ہمارے اہلِ خانہ کو دشمن سمجھنے لگا تھا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس سے تقریباً 6 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی، اس دوران اس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔