خانیوال: موٹر وے پر وین ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 افراد زخمی

February 05, 2023

خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر شام کوٹ انٹر چینج کے قریب ایک مسافر وین ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے کا شکار بد قسمت مسافر وین حافظ آباد سے علی پور جا رہی تھی۔