ختم نبوتؐ کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے، مفتی راشد مدنی

February 06, 2023

پشاور ( وقائع نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تہکال بالا یونین کونسل 40 ٹاؤن تھری پشاور کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ عظیم الشان ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی مبلغ مولانا مفتی محمد راشد مدنی نے کہا ہےکہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ ہر وقت تیار وبیدار رہ کرفتنہ قادیانیت کا تعاقب کریں قادیانیت در اصل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذات گرامی کے دشمنوں کا ٹولہ ہے جو کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں سانپ اور بچھو سے دوستی ہو سکتی ہے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے دشمنوں سے صلح نہیں ہو سکتی. پوری دنیا میں فتنہ اور فساد برپا کرنے والے فتنہ کا نام فتنہ قادیانیت ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس بد بودار فتنہ قادیانیت سے آگاھی حاصل کرنے کے لئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل اور طلباء خواتین کو خصوصی طور پر قادیانیوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کیا جاسکے اور آس پاس کے علاقوں میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کوشش کی جائے اور قادیانی معیشت کی تباہی کے لیے قادیانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرناہے اور عمر بھر کرنا ہے ثناء خوان مصطفی قاری عثمان سرور اور حافظ واصف رحیمی نے اپنی خوبصورت آواز سے محفل کو چارچاند لگادیا اس موقع پر مقامی علماء کے علاوہ تہکال پایاں، پلوسی اچینی کے علماء کرام اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی