سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر، ویڈیو وائرل

February 06, 2023

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ انڈسٹری کے دو بڑے نام سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے تو مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔

اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں سلمان خان اور اکشے کمار کو فلم ’سیلفی‘ کے گانے’میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب’میں کھلاڑی‘ پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو اُنہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں پر بمشکل چند سیکنڈ لگے اور پھر کیا بھائی، بس دھوم مچ گئی!

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک میں71 لاکھ 33 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔