وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

February 06, 2023

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی کے پی لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید وزیر خیبر پختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔