ترکیہ ، شام میں شدید زلزلے سے تباہ کاریوں کے دلخراش مناظر

February 07, 2023

تصویر بشکریہ: اے ایف پی

ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں اب تک 2 ہزار 921 سے زائد ہلاکتیں اور 14 ہزار 483 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 420 تک پہنچ گئی ہیں اور 21 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

میڈیا پر گزشتہ روز ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے دلخراش مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں قدرتی آفت کی زد میں آئے لوگوں کو مدد کے لیے پکارتے اور ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کی مدد کرتے اور اُنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی


تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی
تصویر بشکریہ: اے ایف پی

واضح رہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 23 کلومیٹر جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ دونوں ممالک میں زلزلہ سو سال کا بدترین سانحہ ہے اور یہ 1939ء کے بعد ترکیہ میں سب سے بڑی آفت ہے۔