افغانستان: حملےمیں اہم کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک، 15 زخمی

March 02, 2023

افغانستان کے صوبے خوست میں آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اس حملے میں 15 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔

زخمی دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان، فقیر اللّٰہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللّٰہ، کمال، شیر افضل، بخت اللّٰہ اور ذبیح اللّٰہ شامل ہیں۔

زخمیوں میں مزید 2 دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے نام معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔