• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

جیو نیوز اسکرین گریب
جیو نیوز اسکرین گریب

افغانستان کے صوبے کنڑ میں فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوا ہے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے اپنے کمانڈر کے قتل میں ملوث 2 افراد کو پکڑ لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید