بچے کو شیر کے حملے سے بچانے کی مادہ زرافہ کی ویڈیو وائرل

March 12, 2023

اپنے بچے کو شیر کے حملے سے بچانے کی مادہ زرافہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل میں زرافے کا بچہ بیٹھا ہوتا ہے تو اچانک ایک شیر آکر اس پر حملہ کردیتا ہے اور اسے مارنے کی کوشش کرتا ہے۔

زرافے کا بچہ اسے دیکھ کر گھبرا جاتا ہے اور شیر کے سامنے بالکل بےبس ہوتے ہوئے اپنی ماں کی جانب مدد طلب نظروں سے دیکھتا ہے، تاہم یہ دیکھ کر فوراً ہی مادہ زرافہ اس کی مدد کو پہنچتی ہے اور شیر کو مار کر بھگانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

اس خوب صورت منظر کو کیمرے نے محفوظ کر لیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔