شیخوپورہ :نا معلوم فراد نے لڈو میں زہر ملا کر 24سالہ لڑکے کو قتل کر دیا

June 16, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نا معلوم فراد نے لڈو میں زہر ملا کر 24سالہ لڑکے کو قتل کر دیا ۔نواحی گاؤں وائیانوالہ میں بعض افراد نے لڈو میں زہر ملا کر 24سالہ لڑکے توقیر عباس کو کھلا دیا جس سے وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، صفدر آباد پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی والدہ رضیہ بی بی کے سپرد کردی ہے اور رضیہ بی بی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔