گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 9 مغوی ڈھولچی بازیاب

March 19, 2023

جیو نیوز اسکرین گریب

سندھ کے شہر گھوٹکی میں رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے رحیم یار خان سے بلا کر اغواء کر لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق اغواء کاروں کے متعدد سہولت کاروں اور عزیزوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو ڈاکوؤں نے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا۔

بازیاب کرائے گئے افراد کا کہنا ہے کہ اغواء کار تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔