پی ٹی آئی رہنما اسٹیج پر لڑ پڑے، آفتاب صدیقی نے فردوس شمیم سے مائیک چھین لیا

March 20, 2023

کراچی(جنگ نیوز)کراچی میں راشد منہاس روڈ کے قریب مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آپس میں الجھ پڑے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔فردوس شمیم نے دوران تقریر کارکنان سےکہاکہ آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا۔ اس پر آفتاب صدیقی نے آکر فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑیں۔مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کے درمیان اسٹیج پر ہی تلخ کلامی ہوئی۔اس واقعے کے بعد فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔