سینیٹر کو ماہرہ خان اور انور مقصود پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

March 22, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کو اداکارہ ماہرہ خان اور مصنف انور مقصود کے بارے میںتضحیک آمیز ٹوئٹ کرنے پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کا ماہرہ خان اور انور مقصود کے بارے میں یہ تضحیک آمیز ٹوئٹ کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی گئیایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

اس تقریب میں میزبان انور مقصود کے ایک سوال پر ماہرہ خان نے نام لیے بغیرپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر کو ماہرہ خان اور انور مقصود کی جانب سے چند معروف سیاسی شخصیات کے بارے میں کی گئی گفتگو پسند نہیں آئی۔

اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرٹس کونسل میں کی گئی سیاسی گفتگو کی مذمت کی۔

جیسے ہی سینیٹر کی جانب سے کیا گیا مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ٹوئٹر صارفین اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہاں ٹوئٹر صارفین اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے ماہرہ خان اور انور مقصود کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔