میو ہسپتال میں بچوں کے برن یونٹ کی افتتاحی تقریب

March 23, 2023

لاہور(میگزین رپورٹ) فرینڈز آف میو کے تعاون سے میو ہسپتال کے شعبہ پیڈز سرجری میں 3کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے پیڈیٹرکس برن یونٹ کے قیام پر افتتاحی تقریب ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم تھے جبکہ گیسٹ آف آنر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز تھے ۔فرینڈز آف میو کی جانب سے فاطمہ فضل, امبرین عرفان , نیر علی دادا, ڈاکٹر مصباح اقبال قرشی ،بریگیڈئر ریٹائرڈ شاداب علی خان,عثمان تارڑ اور فاطمہ ملک نے شرکت کی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے فرینڈز آف میو کے تعاون اور وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایک فرد یا ادارہ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہ ایک ٹیم کو ساتھ لے کر نہ چلے فرینڈز آف میو کے ڈونرز کا اس کار خیر میں اہم کردار ہے وائس چانسلر پروفیسر محمود نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال کو ملک کر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،فاطمہ فضل کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں یہ پنجاب کا پہلا برن یونٹ ہو گا ۔پروفیسر ہارون حامد کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف میو کی جانب سے میو ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہیں ۔ پروفیسر محمدشریف نےکہا کہ برن یونٹ کاقیام بہت مفید ثابت ہوگا۔