عمران کو اللّٰہ خوش رکھے، مجھے پارٹی میں لانے کیلئے بہت کوشش کی، چوہدری نثار

March 26, 2023

راولپنڈی (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ " عمران خان کو اللّٰہ خوش رکھے، میرے پچاس سال سے دوست ہیں، اسکول کے زمانے سے آج بھی دوستی ہے، کسی شخص کیلئے انہوں نے اتنی کوشش نہیں کی، جتنی اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے میرے لئے کی ،انہوں نے اسٹیج پر چڑھ کر میرے حق میں اعلان کئے،میرا مقصد ایم این اےیا وزیر بننا نہیں بلکہ ایک اعلیٰ کردار آپ کے اور آپ کے بچوں کے سامنے پیش کرنا ہے اور آپ کی خدمت کرنی ہے۔اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نیچے آپ ہیں اوپر باری تعالیٰ ، باری تعالیٰ تو ہر جگہ ہے اوپر بھی ہے اور نیچے بھی ، سیاست میں 35 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلے یہ علاقہ میرے حلقہ انتخاب میں نہیں تھا، اب اس کو بھی شامل کررہا ہوں ، اگر آپ مجھے ووٹ دیتے ہیں تو وعدہ کر وں گا کہ آپ کے ووٹ سے بے ایمانی نہیں ہو گی ۔