پی ٹی آئی سینیٹرز کا کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

March 26, 2023

سینیٹر شہزاد وسیم—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے 27 مارچ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے اجلاس میں شرکت سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

شہزاد وسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز مشترکہ اجلاس میں شرکت پر حکمتِ عملی طے کریں گے۔