نیو یارک، ایسٹوریا میں پہلی بار اذان کی گونج

March 27, 2023

فوٹو، انسٹاگرام

امریکا کے شہر نیو یارک کے علاقے ایسٹوریا میں اس ماہِ رمضان پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دی۔

سوشل میڈیا پر نیویارک کے علاقے ایسٹوریا سے ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں مسجد سے مؤذن کے اذان دینے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔


ایسٹوریا نیو یارک کا ایسا علاقہ ہے جہاں مسلمان زیادہ تعداد میں رہتے ہیں، اس علاقے کو وہاں’لٹل ایجیپٹ(Little Egypt)‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس ماہِ رمضان پہلی بار انتظامیہ کی جانب سے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی۔

مسلمان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔