امریکا: کم عمر لڑکی کی اسکول پر فائرنگ، 3 بچوں اور حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

March 27, 2023

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اسکول کے باہر جمع ہیں۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابقفائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کے پاس 2 رائفلز اور ایک ہینڈگن تھی۔

فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا، پولیس کو فون کال کے ذریعے اطلاع ملی کہ کوویننٹ اسکول میں مسلح ملزم نے فائرنگ کی ہے۔

کوویننٹ اسکول میں پری کنڈرگارٹن سے چھٹی جماعت تک کے 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔