ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

March 29, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت 15 موٹر سائیکلوں 41 موبائل فونز نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے یاسر سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے جنید سے ایک لاکھ 9 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے حمزہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے طلحہ ندیم سے ایک لاکھ سے زائد کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے ناکہ لگا کر عظیم حبیب عامر گلزار وغیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل موبائل فونز نقدی چھین لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے لطیف۔ اسامہ فیصل۔ سلمان۔ سے موبائل فونز موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لیے پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو نے وجاہت حسین سے ایک لاکھ 39 مالیت کی نقدی موٹر سائیکل چھین لی پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے جاوید ہاشمی اور محمد اسحاق سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے عارف۔ یوسف سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیے پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عدنان قریشی کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے انیس کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شاکر حسین کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گیے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے جبکہ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔