آٹا خوردبرد کیس، سابق چیئرمین ٹاسک فورس محکمہ فوڈ کا ریمانڈ

March 31, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سرکاری آٹا میں مبینہ خورد برد اور کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق چیئرمین ٹاسک فورس محکمہ فوڈ شیخ مظہر عباس کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔عدالت نے گرفتار ملزم شیخ مظہر عباس کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ۔ مقدمہ اینٹی کرپشن ملتان میں درج کیا گیا، شیخ مظہر عباس پر دو ہزار تک سرکاری تھیلے روزانہ خورد برد کرنے کا الزام ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء دلائل کے لیے 5 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 5 اپریل تک ملتوی کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔