باجوڑ ، آٹے کے بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک ڈیلر گرفتار

April 01, 2023

پشاور (جنگ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے باجوڑ میں مفت آٹے کے معیار، مقدار اور تقسیم کار کے بارے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس دوران پھاٹک بازار میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار کر 230 بوری 20 کلو,اور 128 بوری 10-کلو کو قبضے میں لیا۔اے سی خار نے گودام کو فوری طور پر سیل کرنے اورڈیلر کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔