ملک بھر میں سستی، کراچی میں مہنگی بجلی، آفاق احمد کا اظہار مذمت

April 01, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ کم کرنے کے فیصلے کے ساتھ کراچی میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی اجازت کے حکومتی اقدام کی آفاق احمد نے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی قیام پاکستان سے ابتک عصبیت کا شکار کیا جارہا ہے، پاکستان کے قیام کے کچھ عرصے بعدہی کراچی کی ملک کے دارلخلافہ کی حیثیت ختم کرکے اسے اسلام آباد منتقل کردیا گیا کراچی جسے تقسیم ہند کے بعدہندوستان کے مسلم اقلیتی علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجر وں نے آباد کیا، اور اپنے ہنر،تعلیم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے نہ صرف اسے ایک عظیم صنعتی شہر بنادیا بلکہ سرکاری ملازمتوں کے بڑے پیمانے پر مواقع پید اکئے لیکن اس ساری ترقی کے ثمرسے اس شہر کے لوگوں کو محروم کرنے کیلئے پورے ملک سے غیر مقامیوں کی یلغار کروائی گئی خوبصورت شہر کو حکومتی مشینری کی سرپرستی میں کچی آبادیوں میں بدل دیا گیا، اس شہر کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کرنے اور رکھنے کیلئے کوٹہ سسٹم جیسے ہتھیارکا بے دریغ استعمال کیا گیا۔