عید کی تعطیلات:21 سے 25 اپریل تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے، الیکش کمیشن

April 20, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 20 سے 26 اپریل تک الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کےلیے کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے الیکشن کےلیے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔