دوران پرواز مسافر بھائی کی فلائٹ اٹینڈنٹ بہن سے ملاقات، ویڈیو وائرل

May 06, 2023

ہمیں زندگی میں کبھی کبھار ہی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کبھی اپنے بھائی یا بہن سے ایسے لمحے ملاقات ہو جب وہ اپنی پیشہ ورانہ امور انجام دے رہے ہوں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیم نامی ایک نوجوان نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طیارے میں سفر کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ تھی کہ انہوں نے اس سے متعلق یہ بھی بتایا کہ اسی طیارے میں فلائٹ اٹینڈنٹ ان کی بہن ہیں۔

بھائی نے فلائٹ اٹینڈنٹ بہن کی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے دونوں بہن بھائیوں کی اس محبت کو دیکھ کر ان سے متعلق خوب پیار بھرے پیغامات بھی شیئر کیے۔