ٹریفک میں خلل کے بغیر سڑک کی مرمت ممکن ہوگئی

May 23, 2024


سوئٹزرلینڈ میں اختراعی موبائل برج کی مدد سے ٹریفک کی روانی میں خلل کے بغیر سڑک کی مرمت کا عمل ممکن ہوگیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے روڈ مینٹینس حکام نے ایک ایسا موبائل برج تخلیق کیا ہے کہ جس کے استعمال سے پبلک سڑکوں کی مرمت یا انھیں بنانے کے دوران متاثرہ لین کی ٹریفک کو روکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا۔

سڑکوں کی مینٹینس کے دوران ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے اور ماہرین کی جانب سے اسکا حل تلاش کرنے کی بہترین کوششوں کے باوجود گاڑی چلانے والوں کو اس صورتحال سے نبرد آزما رہنا پڑتا ہے۔

تاہم سوئس فیڈرل روڈ آفس نے اس کا ایک اختراعی حل تلاش کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا انقلابی نمونہ متعارف کرا دیا۔

اس سال کے اوائل میں اس طریقہ کار کا آغاز ایک257 میٹر طویل موبائل برج ( Astra Bridge) سڑک پر نصب کرکے ٹریفک کے معمول کے مطابق گزرنے کی جگہ بنائی گئی اور اسکے نیچے روڈ انفرااسٹرکچر کی مرمت و تعمیر کی گئی۔

یہ نہایت آسان تصور حیران کن ہے کہ انجینئرز نے اسکی ایجاد میں اتنی تاخیر کیوں کی؟ اسکی وجہ ہے کہ آسترا برج اپنی نوعیت کا پہلا حل ہے لیکن جیسا کہا گیا یہ اتنا آسان نہیں۔