ہمارے کارکنوں کی وفاداریوں کو تبدیل کرایا جارہا ہے، فاروق ستار

June 19, 2016

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی وفاداریوں کو تبدیل کرایا جارہا ہے، ایم کیوایم میں موجود بے گناہ کارکن خیابان سحر نہیں جاتا تو انتہائی مطلوب ملزم بن جاتا ہے جبکہ ایم کیوایم میں موجود مطلوب شخص اگر خیابان سحر چلا جائے تو وہ مطلوب نہیں رہتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، سیکٹروں کارکنوں کو قتل اور گرفتار کیا گیا، ایم کیو ایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا گیا، کچھ لوگوں کو الگ کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ اصلی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پرالزامات کےباوجودجب انتخابات ہوتےہیں توصرف پتنگ کےووٹ نکلتےہیں، الزامات لگانےوالوں کوایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیناچاہیے، ایم کیوایم کوسارےبگاڑکاذمےدارقراردیکرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی، ہمارا ہی میڈیا ٹرائل اور ہمارےخلاف ہی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔