شرمیلا فاروقی نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویریں، ویڈیو شیئر کر دی

May 23, 2023

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

رکنِ صوبائی اسمبلی، شرمیلا فاروقی نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی نئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی آج کل سری لنکا میں موجود ہیں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔


شرمیلا فاروقی ملکی، سیاسی موجودہ صورتحال اور سیاست سے دور اپنی فیملی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہی ہیں۔


انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر ہشام ریاض شیخ اور بیٹے حسین کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر پوسٹس سمیت اپنی اسٹوریز میں بھی خوبصورت تصویریں اپلوڈ کی ہیں جن میں اُنہیں سری لنکا کے مذیدار کھانے کے مزے اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے، اُن کے والد عثمان فاروقی بھی پی پی کے لیڈر اور سندھ اسمبلی کے رکن تھے۔