جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کی 15 گول سے کامیابی

May 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عمان کے شہر صلالہ میں جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے جیت سے اپنی مہم کا آغاز کیا، منگل کو اپنے پہلے میچ میں چائنیزتائیپے کو 1- 15سے شکست دیدی۔ پاکستان کے محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد کی تین تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ تائی پے کا واحد گول 49ویں منٹ میں تے جولین نے اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں جاپان نے تھائی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے مات دی، پاکستان اپنا دوسرا میچ بدھ کو تھائی لینڈ سے کھیلے گا۔ بھارت کا مقابلہ چائنیزتائی پے سے ہوگا۔