سُریلی آواز، منفرد انداز میں سبزی بیچتے لڑکے کی ویڈیو وائرل

May 26, 2023

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر اس وقت دل کو چھو لینے والی اپنی مثال آپ ایک منفرد ویڈیو وائرل ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا سبزی بیچ رہا ہے اور ساتھ میں سریلی آواز میں گاہکوں کو آواز لگا رہا ہے۔

اس سبزی فروش کا سبزی بیجنے کا انداز نہایت منفرد ہے۔


سبزی فروش ناصرف سریلی آواز میں سبزی بیچ رہا ہے جبکہ اس کی شاعری بھی قابلِ تعریف ہے۔

اس ویڈیو کو تاحال سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین لائی کر چکے ہیں۔