ریلوے زمین کے قابضین کے خلاف فوجداری مقدمات کا فیصلہ

May 28, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے ریلوے زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نجی شعبے کے ماہرین / مینوفیکچررز سے رابطہ کر کے ریلوے کی آمدن میں اضافے کا روڈ میپ دینے کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ان خیالات کااظہا ں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو ریلوے آمدن میں اضافہ کرنے مسافروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے اور مزید ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اجلاس انہوں نےبہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں سہولیات کی فراہمی، کمپوزیشن کا جائزہ لیا خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ صوبائی محکموں کے ذمہ ریلوے واجبات کی جلد وصولی کیلیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائےانہوں نے ہدایت کی کہ پاک بزنس ایکسپریس کی کوچز کو یکم جون تک اپ گریڈ کیا جائے ۔