عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا، جاوید لطیف

May 28, 2023

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔

شیخوپورہ میں یوم تکبیر کے اجتماع سے خطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر 9 مٸی کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ملک میں ایٹم بم کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گٸی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر جلا وطن کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا افسوس ناک عمل ہے۔