ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں میک اے وش فاؤنڈیشن کے 50 بچے 2 دن لنچ پر مدعو

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے ننھے ستاروں کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں 2 دن لنچ پر مدعو کیا اور 50 بچوں کی خواہشات کو پورا کیا ،مختلف عمر کے بچے تھیلیسیمیا، لیٹ وینٹریکل ڈیسفکشن، ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا اور ایونگ سارکوما جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں،میک اے وش فاؤنڈیشن کے بانی اشتیاق بیگ نے کہا کہ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ہمیشہ فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا، ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے ان کا نام بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔