پاناما لیکس ٹی او آر،اپوزیشن نے 6 نکات پیش کر دیے

June 20, 2016

متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم سمیت پانامہ پیپرز میں شامل 400 سے زائد افراد کے بلا تفریق احتساب کے لیے 6 نکات پیش کر دیے۔

اپوزیشن کی 9میں سے5جماعتوں نے عید کے بعد مشترکا احتجاج کی دھمکی بھی دے دی، اعتزاز احسن کہتے ہیں کوشش ہوگی کنٹینر ایک ہی ہو، تیسری قوت کی مداخلت کا کوئی امکان نہیں۔

متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ پریس کانفرنس میںمطالبات کیے ہیں کہ حسین نوازنے خود اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی کا رازافشا کیا، ایسا قانون اور ضابطہ ہوجس میں سب کی تحقیقات یکساں ہو،وزیراعظم کا کوئی استثنیٰ نہ ہو،جس کا نام پاناما میں آیا،اس کے قریبی رشتےداروں کے مختارنامے لیے جائیں،مختارناموں کے ذریعے ان افراد کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہونی چاہیے،اگرکوئی اپارٹمنٹ خریدا گیاتومختارنامہ دیا جائے کہ کس سے خریدا، مالیاتی کرائم کے لیے خصوصی قانون بنایا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک نکتےپربات بگڑنےکاحکومتی تاثردرست نہیں،اپوزیشن6نکات پرغیرجانبدارانہ تحقیقات چاہتی ہے اور سب متحد بھی ہیں،سب کےلیےایک ہی کسوٹی قائم کرنےکےخواہاں ہیں،بےلاگاحتساب کرنا مقصدہے تو کسی کو استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے،حکومت گرداڑاناچاہتی ہےتاکہ اصل بات سامنےنہ آئے۔

اپوزیشن رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم خود سے احتساب کا آغاز کر کے اپنےآپ کوکلیئرکرلیں۔