حکومت اور پی ایچ ایف کے تعلقات میں برف پگھلنے لگی

June 05, 2023

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں ہاکی ٹیم کے سلور میڈل جیتنے کے بعد حکومت اور پی ایچ ایف کے درمیان برف پگھلنے لگی، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل جونیئر کیمپ لگانے کیلئے سہولتیںفراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ جونیئر ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پی ایس بی کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔