8جون کوپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنادینگے، پنجاب ٹیچرز یونین

June 05, 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز،رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر رکھی حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے 8 جون کو ملک بھر کے سرکاری ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج اور دھرنا دیں گے گریجویٹی میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں حکومت ملازمین کے معاشی قتل سے سے باز رہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں 15 یا 20 فیصد اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیونکہ مہنگائی میں دو گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔