پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں آئندہ برس وائٹ بال سیریز کھیلنے کو تیار

June 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اس بارے میں تجویز دی تھی جسے پی سی بی نے قبول کر لیا۔ امکان ہے کہ نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہوں گے۔ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بات چیت جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا، نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا کھیلناچاہتا ہے۔ سیریز جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اس سال نیوزی لینڈ نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔