عثمان بزدار آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

June 05, 2023

فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے سلسلے میں آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب عثمان بزدار کے خلاف 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کو آج نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس لاہور اور ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا تھا۔

نیب نے عثمان بزدار کو کیس کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلبی پر عثمان بزدار اب تک 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔

عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیئریشن پروفارمہ پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں۔

نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کرلی ہیں۔