پرویز الہٰی کے صاحبزادے کا ایف آئی اے رپورٹ پر ردعمل

June 05, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ پر ردعمل دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں راسخ الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے پرانے الزامات دہرا رہی ہے، یہ کیس ہائی کورٹ میں پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا کیس جھوٹا ہے اور سیاسی انتقام کے طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے، اس کیس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ اس معاملے پر سارے جواب شواہد کے ساتھ پہلے ہی جمع کرا دیے گئے تھے۔