سونا فی تولہ 300؍ روپے سستا

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر فی اونس کی کمی سے 1961 ڈالر سے کم ہو کر 1946ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جسکے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 300روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 27ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے ایک لاکھ 94ہزار 616روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2600روپے فی تولہ پر بر قرار رہی ۔