مہوش حیات، کبریٰ خان کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات بند

June 09, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں درج تین ٹی وی ایکٹرسز کی شکایات کے حوالے سے جاری تحقیقات میں سے دو بند کر دی گئی ہیں اور ایک زیر التوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق "تمغہ حسن کارکردگی" حاصل کرنے والی مہوش حیات، کبرئ خان اوریمنی زیدی نے ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کروائی تھیں کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب مواد أپ لوڈ کیا گیا ہے جس کو ہٹایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست گزاروں نے ایف ائی اے میں پیش ہونے کے بجائے اعلیٰ عدالت سے بھی رجوع کر لیا۔