دیہی سندھ کے ڈومیسائل یافتہ ملازمین کی کراچی میں تعیناتی سازش ہے، متحدہ

June 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے ایس یو سی جی، دیہی سندھ کے ڈومیسائل کے حامل بلدیاتی ملازمین کو کراچی کے ٹاؤنز میں تعینات کر کے کونسل سے منظور شدہ ملازمین کو ہٹانے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نےسخت مذمت کرتے ہوئے اسے سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس عمل کو رکوایا جائے اور قانونی طریقے سے تبادلوں اور تقرریوں کا عمل کیاجائے، جب کہ سپریم کورٹ اپنے جاری کردہ فیصلوں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے۔