دورہ انگلینڈ کھلاڑیوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، باسط علی

June 23, 2016

پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ نوجوان کھلاڑیوں کے کیرئیر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

انگلینڈ روانگی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں ۔ وہ پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے منتظر ہیں ۔ اس دورے سے وہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

باسط علی نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے کیرئیر میں انہیں بہت فائدہ ہو گا ۔