مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے 55 سال کی دلہن سے چوتھی شادی کرلی

August 18, 2023

مانسہرہ کے علاقے گراتھلی جبوڑی کے 110 سال کے بزرگ نے 55 سال کی دلہن سے چوتھی شادی کرلی۔

بابا عبدالحنان کی 55 سالہ دلہن کا تعلق الائی سے ہے۔

وادی سرن میں 110 سال کے بابا عبدالحنان کے نکاح کی تقریب کی ویڈیو وائرل بھی ہوگئی ہے۔

بابا عبدالحنان کے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔

مانسہرہ کے عبدالحنان کے پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کی تعداد 84 سے زائد ہے۔

بابا عبدالحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔