بل گیٹس کی بیٹی، جینیفر گیٹس نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کر دیا

June 28, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی تاجر، سرمایہ کار، مصنف اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق اعلان کیا ہے۔

جنیفر گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے اور ساتھ میں اپنے مسلم شوہر نائل نصر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

جینیفر نے اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’لیلیٰ کو ترقی دے کر بڑی بہن بنا دیا گیا ہے۔‘


اس پوسٹ پر جینیفر کی والدہ، میلنڈا فرینچ گیٹس نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 28 سالہ جینیفر نے 16 اکتوبر 2021ء کواپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے شادی کی تھی۔

اس جوڑے نے مارچ 2023ء میں اپنے ہاں پہلی اولاد، لیلیٰ کو خوش آمدید کہا تھا۔