آننت اور رادھیکا کی شادی کا سلسلہ گجراتی رسم ’مامیرو‘ سے ہوگیا، یہ رسم آخر ہے کیا؟

July 04, 2024

فائل فوٹو

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کی سب سے مہنگی شادیوں میں سے ایک آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ شب گجراتی رسموات کی مناسبت سے ’مامیرو‘ کی رسم سے ہوا۔

شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی یہ تقریب ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ فنکاروں سمیت کئی معروف شخصیات و کاروباری افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

اس تقریب میں شریک امبانیز اور مرچنٹس کے عزیز و اقارب نے دولہا اور دلہن کو دعائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کے سلسلے میں منعقد اس تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے جو ملبوسات پہنے ان میں نارنجی رنگ نمایا تھا، خواتین نے نارنجی سے ساتھ گلابی و سُنہری رنگ کے امتزاج کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ نیتا اور مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی مرکزی تقریب 12 جولائی کو منعقد ہوگی۔

مامیرو کیا ہے؟

گجراتی روایات کے مطابق، شادی سے پہلے ایک رسم منائی جاتی ہے جس میں دلہن کے ماموں اسے شادی کا تحفہ دیتے ہیں۔

مامیرو گجراتی میں ماموں کو کہتے ہیں۔ مامیرو ایک تقریب ہے جہاں دلہن کو اپنے ماموں سے تحائف موصول ہوتے ہیں۔