امجد صابری قتل سے متعلق کچھ اشارے ملے ہیں، قائم علی شاہ

June 25, 2016

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ امجد صابری قتل سے متعلق کچھ اشارے ملے ہیں اور ان کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،امجدصابری کے قاتلوں کو جلد گرفتارکریں گے۔امجد صابری کے قتل کے متعلق مزید پیش رفت سے ابھی نہیں بتاسکتا۔

ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں کیا ہے انہوں نے کہ انسان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، امجد صابری کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہیں۔امجد صابری کی بیوہ کو مناسب نوکری بھی فراہم کرینگے ان کے بچوں کےتعلیمی اخراجات حکومت سندھ اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کو بازیاب کرانے کی کوششیں کررہے ہیں ،حالیہ 2واقعات سے قبل عوام نے اعتراف کیا کہ کراچی میں امن قائم ہوگیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی گئی،کراچی میں جوامن امان برسوں میں قائم نہیں ہوا، وہ مہینوں میں ہوگیا۔

کراچی میں امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کوہم نے فری ہینڈ دیا،رینجرز کو دہشتگردوں،بھتا خوروں،ٹارگٹ کلرزکیخلاف کارروائی کا پورا اختیاردیا۔