ویرات کوہلی کے مداح نے اپنی زبان سے کرکٹر کی تصویر بنا ڈالی

September 13, 2023

مداح کا ویرات کوہلی سے محبت کا انوکھا انداز، فوٹو کولاج بشکریہ انٹرنیٹ

مداح نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے۔

ایشیا کپ کے دورانشائقین کرکٹ کبھی کرکٹ اسٹیڈیمز تو کبھی سوشل میڈیا پر ہمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مداح کو اپنے منفرد اور تخلیقی انداز میں اپنی زبان سے ویرات کوہلی کی تصویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویرات کوہلی کے اس دیوانے مداح کا نام کیا ہے؟ یا اس کا تعلق کس ملک سے ہے؟ یہ تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔